18 اگست 2019 - 09:39
تهران،کشمیر کے حامی "اقوام متحدہ دفتر" کے سامنے!

مظاہرین نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کو روکنے کے سلسلے میں اپنی انسانی اور اخلاقی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کشمیر کے سلسلے میں حکومت ہند کے حالیہ فیصلوں اور اقدامات کے خلاف آج پیر کے روز تہران میں دفتر اقوام متحدہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سیکڑوں کی تعداد میں حوزہ علمیہ اور یونیورسٹیوں کے طلبہ شریک ہوئے۔مظاہرین نے کشمیری عوام کی حمایت کرتے ہوئے حکومت ہند کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کو روکنے کے سلسلے میں اپنی انسانی اور اخلاقی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔

/129